کراچی میں  مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص ہلاک

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مسلح افراد  نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ سہراب گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سید شکیل حسین کے نام سے ہوئی ہےپولیس کے مطابق مقتول سید شکیل حسین محمود آباد کا رہائشی تھا، نامعلوم ملزمان مقتول کا پہلے سے تعاقب کر رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شکیل کی گاڑی پر سامنے سے فائرنگ کی گئی، سیاہ رنگ کی گاڑی پر فرنٹ اسکرین پر گولی کا ایک نشان موجود ہے۔پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیم بنا دی گئی ہے۔

News Code 1891693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =