صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے دور اقتدار میں ذاتی فوائد حاصل کرنے کا الزام

ایڈمبرگ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے امریکی کانگریس میں خارجہ امور اور فنانس کمیٹی کے رکن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے دور اقتدار میں ذاتی فوائد حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایڈمبرگ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے امریکی کانگریس میں خارجہ امور اور فنانس کمیٹی کے رکن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے دور اقتدار میں ذاتی فوائد حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی کانگریس میں خارجہ امور اور فنانس کمیٹی کے رکن وینستے غنزالز کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں بزنس ڈیل کے ذریعے ذاتی فوائد حاصل کررہےہیں اور میری نظر میں امریکی سرحدوں پر دیوار کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ عرب امریکن کلچرل سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے سے باؤنڈریز موجود ہیں، اس لئے اس دیوار کی کوئی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دیواردنیا بھر میں نفرت کی علامت سمجھی جاتی ہے، اس کا موازنہ ہم یورپ سے کر سکتے ہیں، جہاں اس کوشدید نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اس لئے میں ذاتی طور پر اس دیوارکے بننے کا سخت مخالف ہوں۔ کانگریس میں اور کمیٹی میں اس کی بھر پور مخالفت کرتا رہون گا۔

News Code 1891688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =