افغان صدر آج جمعرات کو پاکستان کا دورہ کریں گے

افغانستان کے صدر اشرف غنی آج جمعرات کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی آج جمعرات کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق افغان وزرا، مشیران، سینئر عہدیداران اور کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی اشرف غنی کے ہمراہ ہوگا۔ عارف علوی سے ملاقات، جبکہ وزیر اعظم عمران خان سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔دوطرفہ ملاقاتوں اور مذاکرات میں سیاسی، تجارتی، معاشی، سیکیورٹی، امن و مفاہمت، تعلیم اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو تقویت دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔افغان صدر لاہور کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ بزنس فورم میں شریک ہوں گے جس میں دونوں ممالک کے کاروباری نمائندے موجود ہوں گے۔ یہ افغان صدر کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا جو حال ہی میں امن و استحکام کے لیے افغانستان ۔ پاکستان ایکشن پلان کے پہلے جائزہ اجلاس کے بعد کیا جارہا ہے۔

News Code 1891687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =