مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کے وزیر ارتباطات خورخہ رودریگزنے کہا ہے کہ ونزوئلا حکومت نے ملک میں ایک اور کودتا کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ اس نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ بعض افراد اسلحہ اور رقم منتقل کرنا چاہتے ہیں باغیوں کا مقصد کراکس کے فوجی اڈے پر قبضہ کرنا تھا ، باغی ونزوئلا کے سابق وزیر دفاع کو بھی جیل سے آزاد کرانا چاہتے تھے۔ اس نے کہا کودتا کرنے والے ونزوئلا کے صدر مادو رو کو بھی قتل کرنا چاہتے تھے

ونزوئلا کے وزیر ارتباطات نے کہا ہے کہ ونزوئلا حکومت نے ملک میں ایک اور کودتا کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
News Code 1891685
آپ کا تبصرہ