مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے وزير خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ صلح کے خواہاں ہیں۔ بحرینی وزیر خارجہ نے اسرائیل ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا منامہ اجلاس کیمپ دویڈ (مصر و اسرائیل کے درمیان صلح ) کی طرح بازی کو تبدیل کرسکتا ہے۔ اسرائیل ٹائمز کے مطابق بحرین میں اسرائیلی صحافیوں اورتاجروں کا زبردست استقبال کیا گیا ہے اور بحرینی بادشاہ کے مشیر نے اسرائیلی تاجروں اور صحافیوں کے لئے حصوصی دعوت کا اہتمام کیا ہے۔

بحرین کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ صلح کے خواہاں ہیں۔
News Code 1891684
آپ کا تبصرہ