پاکستان میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری

پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔  مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے گیس کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔  ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس 190 فیصد تک مہنگی ہوگی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اس کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریز کے لیے گیس کی قیمتوں میں31 فیصد سے زیادہ اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو 500 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہوگا۔

News Code 1891683

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =