پاکستان کی جانب سے فلسطین پناہ گزینوں کی مالی مدد

پاکستان کی جانب سے فلسطین پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے عالمی ادارےکی مالی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فلسطین پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے عالمی ادارےکی مالی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلسطین پناہ گزینوں کے لیے مالی امداد کا اعلان پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں کیا۔

اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی شہریوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے، مالی امداد پاکستان کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اصولی حمایت کا ثبوت ہے۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے حصول تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

News Code 1891672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =