پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کا پولیس لائن پر حملہ/ 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس لائن پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کردیا حملے میں تین خودکش حملہ آور اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں  پولیس لائن پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کردیا حملے میں تین خودکش حملہ آور اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے لورالائی پولیس لائن پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں پولیس اہلکار کی شہادت اور2 اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کیا۔

ڈی پی او لورالائی جواد طارق کے مطابق لورالائی میں پولیس کے محکمانہ امتحان کی تیاری جاری تھی کہ اچانک 3 مسلح افراد نے پولیس لائن میں دا خل ہونے کی کوشش کی ۔

ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس پر پولیس کی جوابی کارروائی پر 2 مسلح افراد نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق لورالائی پولیس لائن میں حملہ کرنے والے تینوں مسلح وہابی دہشت گرد خودکش تھے، ایک خودکش پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، جبکہ باقی 2 نےخود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی امریکی اور سعودی پالیسی پر گامزن ہیں۔

News Code 1891670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =