پاکستان میں ٹریلر نے موٹر سائیکل پر سوار 5 افراد کو کچل دیا

پاکستان میں خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں ٹریلر نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد کو کچل دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں ٹریلر نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد کو کچل دیا۔ اطلاعات کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق کبیروالا کے علاقے عبدالحکیم دین پور روڈ پر ٹریلر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 3 بچے، ایک خاتون اور ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ جب کہ ریسکیو کی مدد سے  لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1891663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =