ایران نے امریکی ڈرون کو اپنی فضائی حدود میں سرنگوں کیا

روسی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کی طرف سے امریکی ڈرون کو بین الاقوامی سمندر میں نشانہ بنانے کےامریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکی ڈرون کو اپنی فضائی حدود میں سرنگوں کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر نیکلای پیٹروشف نے ایران کی طرف سے امریکی ڈرون کو بین الاقوامی سمندر میں نشانہ بنانے کےامریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ  ایران نے امریکی ڈرون کو اپنی فضائی حدود میں سرنگوں کیا ہے۔ روس کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اور روسی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر نے مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کے دوران امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ روسی انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی ڈرون کو ایرانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا ہے۔ روسی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ خلیج عمان میں تیل بردار کشتیوں پر حملے میں ایران کو ملوث کرنے کی امریکی کوشش غلط اور نادرست ہے۔

News Code 1891657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =