شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی  ہلاک

پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی ہلاک اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی  ہلاک اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ھمزونی میں بچے گھر کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان کا پاؤں بارودی سرنگ پر پڑگیا جس سے دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 3سالہ ہانیہ ہلاک ہوگئی۔تینوں زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

News Code 1891650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =