پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقہ شکارپور کی تحصیل خانپور انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان ٹکر کے باعث 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقہ شکارپور کی تحصیل خانپور انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان ٹکر کے باعث 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خانپور انڈس ہائی وے کے نم لاڑو کے مقام پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوا۔ حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو کار سے نکال کر تعلقہ اسپتال خانپور منتقل کردیا جبکہ زخمیوں کو بھی تحصیل اسپتال خانپور اور سول اسپتال شکارپور منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جارہی تھی اور کار کراچی سے کشمور جارہی تھے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کشمور سے ہے۔

News Code 1891648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =