مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پمپئو سعودی عرب کے دورے کے بعد امارات پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے ابو ظہبی کے ولیعہد محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے علاقائی امور اور ایران کے فرضی خطرے کے بارے میں ابو ظہبی کے ولیعہد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر خارجہ خلیج فارس میں تیل بردار کشتیوں کی سکیورٹی کے بارے میں بھی ابوظہبی کے حکام سے بات چیت اور تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ سعودی عرب کے دورے کے بعد امارات پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے ابو ظہبی کے ولیعہد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1891645
آپ کا تبصرہ