صدی معاملہ مسلمانوں کی عزت کی فروخت کا معاملہ

بحرین کی تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے صدی معاملے کو امریکیوں ، صہیونیوں اور سعودیوں کی مشترکہ سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدی معاملہ مسلمانوں کی عزت اور عظمت کو فروخت کرنے کا معاملہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے صدی معاملے کو امریکیوں ، صہیونیوں اور سعودیوں کی  مشترکہ سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدی معاملہ مسلمانوں کی عزت اور عظمت  کو فروخت کرنے کا معاملہ ہے۔ انھوں نے کہا  کہ مسلمانوں کو آزادی اور غلامی میں سے ایک راستہ انتخاب کرنا ہے ۔ آزادی حریت اور اسلامی سرزمین کی حفاظت کے لئے استقامت ضروری ہے جبکہ غلامی کے لئے امریکہ اور اسرائيل کی پیروی کافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سچا اور باغیرت اور حریت پسند مسلمان کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کی غلامی کو برداشت نہیں کرےگا۔

News Code 1891644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =