کراچی میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2  دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، اپنے ساتھیوں کو ہلاک کرنے والے دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2  دہشت گرد ہلاک ہو گئے، اپنے ساتھیوں کو ہلاک کرنے والے دہشت گرد  موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز اتحاد ٹاؤن کی قائم خانی کالونی سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ سے ہلاک کیا گیا تھا۔

پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کی تو دونوں ہلاک ہونے والے افراد دہشت گرد نکلے جن کی شناخت زبیر اور توحید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

News Code 1891641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =