قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

قطر کی حکومت نے پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کی حکومت نے پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ اطلاعات کے مطابق قطر کی حکومت پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری اور ڈپوزٹس کی صورت میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ نئی سرمایہ کاری کے بعد قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔ پاکستان کےمشیر خزانہ حفیظ شیخ نے نئی قطری سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے پاکستانی خزانے میں جمع کروانے اور سرمایہ کاری کیلئے تین ارب ڈالرکا اعلان کیا ہے، اس پر امیر قطر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر کرنے کی یقین دہانی پر بھی امیر قطر کے شکرگزار ہیں۔واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ہفتہ اور اتوار کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا اس دورے کے دوران دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے ۔

News Code 1891632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =