امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

امریکہ کے وزير خارجہ مائیک پمپئو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزير خارجہ مائیک پمپئو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے استقبال کیا ۔ شاہ سلمان اور مائیک پمپئو نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے ہاتھوں سرنگوں ہونے والے امریکی ڈرون کی قیمت وصول کرنے کے لئے امریکی وزير خارجہ  سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکہ کے ڈرون طیارے کا فیکٹر سعودی عرب کے بادشاہ کو پیش کریں گے۔

News Code 1891627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =