پاکستان اور یورپی یونین کا اسٹریٹجک پلان پر معاہدہ طے پاگیا

پاکستان کے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات پرانے اور گہرے ہیں، یورپی یونین کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد ہمارا اسٹریٹجک پلان پر معاہدہ طے پاگیا ہے، 25 تاریخ کو معاہدے پردستخط ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات پرانے اور گہرے ہیں، یورپی یونین کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد ہمارا اسٹریٹجک پلان پر معاہدہ طے پاگیا ہے، 25 تاریخ کو معاہدے پردستخط ہوں گے۔  انھوں نے کہاکہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات پرانے اورگہرے ہیں اورگا ہے بگاہے ہم ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے رہے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھی بھی رہے ہیں، اب انشاء اﷲ مستقبل میں ایک نئی سمت میں آگے بڑھنے کا ارادہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ یورپی یونین کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد ہمارا اسٹریٹجک پلان پر معاہدہ طے پاگیا ہے، 25 تاریخ بروز منگل اعلٰی سطح کی عہدیدارفیڈریکا موگرینی کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط ہوں گے، اس معاہدے سے پاکستان اور یورپی یونین کے ساتھ طویل المدتی تعاون کا آغاز ہو رہا ہے ، یہ ایک بہت اچھی پیشِ رفت ہے کیوںکہ ہماری خواہش تھی کہ یہ معاہدہ اپنی تکمیل کو پہنچے۔

News Code 1891621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =