پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، شدید بارشوں سے ڈی آئی خان ژوب شاہراہ پر آمدورفت متاثر ہوئی ہے اور ہرنائی میں ندی نالوں میں طغیانی کےباعث قومی شاہراہ بند ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، شیرانی، کوہ سلیمان، فورٹ مینٹرو میں شدید بارش کے بعد پہاڑی نالوں میں سیلابی ریلے جاری ہوگئے ہیں۔

News Code 1891619

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =