ایران کا علاقائی ممالک کے ساتھ گفتگو پر آمادگی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں پائدار امن کے سلسلے میں علاقائی ممالک کے ساتھ مذاکرات اور گفتگو کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ ایران خطے میں پائدار امن کے سلسلے میں علاقائی ممالک کے ساتھ مذاکرات اور گفتگو کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعہ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کیا جاسکتا ہے ۔ غیر علاقائی طاقتیں خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔ خطے میں جنگ اور کشیدگی کسی بھی فریق کے حق میں مفید نہیں ہے۔ عباس موسوی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں یورپی ممالک کے وعدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نے بھی اپنے وعدے پورے نہیں کئے لہذا ایران اب یورپی ممالک کے اقدامات کا بھی انتظار نہیں کرےگا۔

News Code 1891615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =