مراکش میں صدی معاملے کے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ

مراکش میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں صدی معاملے کی مخالفت میں ہزاروں مراکشی مسلمانوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے بادشاہوں کو غدار اور خائن قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مراکش میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں صدی معاملے کی مخالفت میں ہزاروں مراکشی مسلمانوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے بادشاہوں کو غدار اور خائن قراردیا ہے۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا کرفلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے اور سعودی عرب  کے بادشاہ شاہ سلمان ، بحرین کے بادشاہ اور امارات کے بادشاہ کو غدار اور خائن قراردیتے ہوئے ان کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کی۔ مظاہرین نے مراکشی حکومت سے صدی معاملے کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب عوام  غدار اور خائن عرب حکمرانوں کو مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

News Code 1891614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =