ایران کا استقامت اور قدرت کے ساتھ دشمن کی دھمکیوں اور پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران استقامت اور قدرت کے ساتھ دشمن کی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ جاری رکھےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےپارلیمنٹ کی سیاسی کمیٹی اور خارجہ امور کی کمیٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، استقامت اور قدرت کے ساتھ دشمن کی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ جاری رکھےگا۔ امریکی صدر کی جنگ پر مبنی دھمکیوں، امریکہ کی طرف سے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور امریکی ڈرون کے سرنگوں کرنے کے بارے میں پارلیمنٹ کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور ایرانی قوم کی طرف سے پوری قدرت اور قوت کے ساتھ دشمن کی پابندیوں اور دھمکیوں کا مقابلہ جاری رہےگا۔

News Code 1891612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =