ٹرمپ نے چین کی پانچ کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ پانچ چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ پانچ چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی محکمہ تجارت کے فیصلے کے تحت پابندی کے زمرے میں آنے والی پانچوں کمپنیاں امریکی مصنوعات نہیں خرید سکتیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ آئندہ ہفتے جاپان میں جی 20 اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے والے ہیں اور یہ معاملہ اس اہم ملاقات سے قبل کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے گا۔ دونوں اقتصادی قوتوں کے مابین پہلے ہی معاشی جنگ جاری ہے۔

News Code 1891605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =