منامہ میں اقتصادی اجلاس درحقیقت امریکی اجلاس ہے

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ بحرین کے دارالحکومت میں صدی معاملے کے سلسلے میں اقتصادی اجلاس در حقیقت امریکی اجلاس ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اعلی رہنما جمیل علیان نے کہا ہے کہ بحرین کے دارالحکومت میں صدی معاملے کے سلسلے میں اقتصادی اجلاس در حقیقت امریکی اجلاس ہے۔ جہاد اسلامی کے اعلی رہنما نے اس اجلاس میں شرکت اور تعاون کرنے والے عرب حکمرانوں کو غدار اور خائن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے حکمراں فلسطینی عوام کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔ علیان نے کہا کہ منامہ کا اقتصادی اجلاس مکمل طور پر امریکی اجلاس ہے۔

News Code 1891601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =