ایتھوپیا کے آرمی چیف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

ایتھوپیا کے آرمی چیف کو حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش روکنے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایتھوپیا کے آرمی چیف کو حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش روکنے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی ہے اور آرمی چیف کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش روکنے پر انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ فوجی سربراہ پر ان کے آفس میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کے مشیر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکومتی حکام کے مطابق ایتھوپیا کی 9 ریاستوں میں بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی ہے اور حملے کے بعد ایتھوپیا کی فوج کے چیف آف اسٹاف سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ، جب کہ ایتھوپیا میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

News Code 1891596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =