مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خائن اور غدار بادشاہ نے اپنے تمام سفارت خانوں کو عمرہ زائرین کو ویزے جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی امریکہ نوازحکومت نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش،ترکی سمیت ایشیائی اور یورپی ممالک کے مسلمانوں کو عمرہ کی سعادت سے روک دیا ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان سے گذشتہ تین روز سے سعودی سفارت خانہ کو بھجوائے جانے والے پاسپورٹس کی ویزا ایپروول روک دی گئی ہیں جبکہ پی آئی اے ائیر بلیو سمیت تمام ایئر لائن نے عمرہ زائرین کے ویزے نہ ملنے پر اپنا فضائی آپریشن بھی سعودی عرب کی جانب معطل کر دیا ہے۔

سعودی حکومت نے اپنے تمام سفارت خانوں کو عمرہ زائرین کو ویزے جاری کرنے سے روک دیا ہے۔
News Code 1891583
آپ کا تبصرہ