امریکہ میں طیارہ حادثے میں 9 افراد ہلاک

امریکہ میں فضائی کرتب بازوں کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں فضائی کرتب بازوں کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں فضائی کرتب بازوں کو لے جانے والے ہوائی جہاز میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔طیارہ ہوائی کے ایک جزیرے پر گرا اور زمین پر گرتے ہی ملبے کا ڈھیر بن گیا، اس میں سوار تمام مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ کے سوا تمام مسافر فضائی کرتب باز تھے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا اور  طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

News Code 1891582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =