عمران خان اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکتے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکتے ہیں اگر میں حکومت میں آگیا تو اپنے ایک ایک آنسو کا حساب لوں گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکتے ہیں اگر میں حکومت میں آگیا تو  اپنے ایک ایک آنسو کا حساب لوں گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا وفاقی بجٹ عوام اور سندھ دشمن ہے، یہ بجٹ نہیں معاشی خودکشی ہے اور عمران خان دھونس دھمکیوں کے ذریعہ سے بجٹ منظور کرانے کی  کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم  دھاندلی سے بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، کوئی جماعت عوام دشمن بجٹ کو ووٹ نہ دے، جو جماعت اس بجٹ کوووٹ دے گی اُس کو مہنگائی کا حساب دینا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہاں ایک نہیں دو پاکستان ہیں ایک عوام کا اور دوسراعمران خان کا ہے، غریب کے لیے ٹیکس اور چوروں کے لیے ایمنسٹی اسکیم ظلم ہے، آصف زرداری کے دوستوں کے اکاؤنٹس حرام  اور عمران خان کے دوستوں کے بے نامی اکاؤنٹس حلال ہیں، عمران خان کی آف شور کمپنی حلال اور نواز شریف کی حرام ہے، کہتے ہیں کرکٹ کے کھلونے بیچ کر لندن میں کمپنی خریدی تو کوئی سوال نہیں کرتا، بنی گالہ اراضی حلال اور غریب کی جھونپڑی حرام، نیب نے زمینداری کو بھی کرپشن قرار دے دیا،  نیب کا احتساب کہتا ہے کیس سے بچنا ہے تو پی ٹی آئی میں آجاؤ، نیب گردی اورمعیشت ساتھ  ساتھ  نہیں چل سکتے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت اور کنٹرول حکومت ہمیں منظور نہیں، آج چندہ لے کر اسپتال بنانے والے بھی آصف زرداری کو گالیاں دیتے ہیں اور ان کی ذات پر کیچڑ اچھالے جاتے  ہیں، ڈیڑھ کروڑ کا الزام لگا کر زرداری کو جیل میں ڈال دیا گیا، اصل میں عوام کے حقوق  پر ڈاکا ڈالنے کے لیے آصف زرداری کو جیل میں ڈالا گیا، عوام کے حقوق چھیننے کی کوشش کی تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑے ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کر سکتے ہیں، اگر آپ کے بعد مولانا فضل الرحمان کی حکومت آئی تو آپ کو سنگسار کیا جائے گا، اگر آپ کے بعد (ن) لیگ کی حکومت آئی تو یاد رکھیں آپ کے گھر میں بھی خواتین ہیں اور اگر میں آیا تو عمران خان یاد رکھو ایک ایک آنسو کا حساب لوں گا،  حکمرانوں سےغریبوں پر ڈھائے ظلم کا حساب لوں گا، میں حساب لوں گا ان ہاریوں کا جو آپ کی معاشی دہشت گردی کا شکار ہوئے۔

News Code 1891555

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =