گوجرانوالہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو زندہ جلاد یا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو زندہ جلاد یا جس کے متاثرہ خاتون لاہور کے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو زندہ جلاد یا جس کے متاثرہ خاتون لاہور کے اسپتال میں دم توڑ گئی۔ گوجرانوالہ پولیس کے مطابق خاتون کو زندہ جلانے کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے ربانی ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی۔ متاثرہ خاتون تانیہ لاہور کے اسپتال میں دم توڑ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کے ملزم شوہر عارف کو گرفتار کر لیا ہے۔ مرنے سے پہلے تانیہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کا شوہر اسے غیر اخلاقی حرکت کرنے پر مجبور کرتا تھا، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

News Code 1891522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =