مصر کا اقوام متحدہ پر مرسی کی موت کو سیاسی بنانے کا الزام

مصر نے اقوام متحدہ کی جانب سے صدر مرسی کی موت پر " آزادانہ انکوائری " کا مطالبہ کرنے پر اس معاملے کو " سیاسی " بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر نے اقوام متحدہ کی جانب سے صدر مرسی کی موت پر " آزادانہ انکوائری " کا مطالبہ کرنے پر اس معاملے کو " سیاسی " بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حفیظ نے پیر کو ایک عدالتی سماعت کے دوران اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق روپرٹ کولولی کی جانب سے سابق صدر محمد مرسی کی موت کی آزادانہ تحقیقات کے مطالبے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قدرتی موت کو جان بوجھ کر سیاسی بنانے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی پیر کے روز عدالتی کارروائی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وفات ہوگئے تھے۔

News Code 1891514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =