لاہور میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

پاکستان کے شہر لاہور میں شاہدرہ کے علاقے بشیر کالونی میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں شاہدرہ کے علاقے بشیر کالونی میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ جس کے نتیجے میں نازیہ خاتون  کا جسم 60 فیصد متاثر ہوا ہے۔پولیس کے مطابق چار بچوں کی ماں نازیہ بی بی کا شوہر وحید سے جھگڑا چل رہا تھا، جس پر ملزم نے طیش میں آکر اس پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے وحید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے اور تیزاب سے 60 فیصد جسم متاثر ہوا ہے۔

News Code 1891512

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =