پاکستانی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں۔ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر بجٹ سیشن کے لیے جاری کیے گئے ہیں، جو 29 جون تک جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی کاپی حاصل کر لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر سے پہلے خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کئی بار ٹیلی فون بھی کیا، جبکہ عبدالقادرپٹیل، شازیہ مری، شگفتہ جمانی اور آغا رفیق پروڈکشن آرڈر کے لئے موجود رہے۔

خورشید شاہ نے پروڈکشن آرڈر کی تصدیق کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ " دیر آید درست آید" خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری انشاء اللہ آج جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

News Code 1891500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =