ڈونلڈ ٹرمپ کا چین سے تجارت کی بحالی کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے تجارت کی بحالی کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ سے اس حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں  چین سے تجارت کی بحالی کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ سے اس حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ " چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بڑی اچھی گفتگو ہوئی، ہم اگلے ہفتے جاپان میں جی-20 اجلاس میں ملاقات کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ہماری ملاقات کے پیش نظر ہماری متعلقہ ٹیمیں مذاکرات شروع کریں گی۔

واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان اس وقت تجارتی جنگ زوروں پر ہے جس کے باعث عالمی سطح پر مالی ادارے اور مارکیٹیں شدید دباؤ کا شکار ہیں اور عالمی معیشت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات گزشتہ ماہ اس وقت معطل ہوگئے تھے جب دونوں جانب سے شدید الزامات عائد کیے جارہے تھے جس کے بعد دونوں جانب کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے جاپان میں گروپ 20 کے اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے خواہاں ہیں جبکہ وہ مسلسل یہ کہتے آئے ہیں کہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہوں گے لیکن چین کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1891474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =