ہم امریکہ کے اقتصادی دباؤ کو استقامت کے ساتھ غیر مؤثر بناسکتے ہیں

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر معظم کے نمائندے سعید جلیلی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے اقتصادی دباؤ کو استقامت کے ساتھ غیر مؤثر بناسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر معظم کے نمائندے سعید جلیلی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے اقتصادی دباؤ کو استقامت کے ساتھ غیر مؤثر بناسکتے ہیں۔

سعید جلیلی نے کہا کہ امریکہ کو اچھی طرح علم ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپشن کارآمد ثابت نہیں ہوسکتا اس لئے اس نے اقتصادی پابندیوں کا آپشن انتخاب کیا ہے۔ جلیلی نے کہا کہ امریکی صدر نے آشکارا طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ قائم کرےگا اور یہ کام اس نے انجام بھی دیا ہے۔ جلیلی نے کہا کہ ایرانی قوم استقامت کے ساتھ امریکہ کے اقتصادی دباؤ کو بھی ناکام بناسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ایک طرف مذاکرات کی کھوکھلی اور بے بنیاد بات کرتا ہے جبکہ دوسری طرف اقتصادی دباؤ بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

News Code 1891447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =