علی شمخانی کل روس کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی عالمی سلامتی امور کے اعلی نمائندوں کے دسویں اجلاس میں شرکت کے لئے کل روس کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی عالمی سلامتی امور کے اعلی نمائندوں کے دسویں اجلاس میں شرکت کے لئے کل روس کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق روس کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری پیٹروشف کی باقاعدہ دعوت پرعلی شمخانی کل بروز منگل  روس روانہ ہوں گے ۔ عالمی سکیورٹی اجلاس کل سے 2 دن تک جاری رہےگا۔ اس اجلاس میں پانچ براعظموں کے سکیورٹی سے منسلک اعلی نمائندے عالمی سکیورٹی کے مشترکہ امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اس اجلاس سے خطاب کریں گے اور عالمی سکیورٹی کے بعض اعلی نمائندوں سے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بات چیت بھی کرں گے گے۔

News Code 1891430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =