ایران کی والیبال ٹیم نے روس کو صفر کے مقابلے تین گیموں سے شکست دیدی

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے ارومیہ کے غدیر اسٹیڈیم میں روس کی قومی والیبال ٹیم کو صفر کے مقابلے تین گیموں سے شکست دیکر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے ارومیہ کے غدیر اسٹیڈیم میں روس کی قومی والیبال ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گیموں سے شکست دیکر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ایران کی قومی والیبال ٹیم نے 24 پوائنٹس  لیکر پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن برقراررکھی ہے ۔ ایران کی والیبال ٹیم نے پہلی گیم 20 کے مقابلے میں 25 گیندوں سے جیت لی، دوسری گیم 24 کے مقابلے میں 26 گیندوں سے جیت لی جبکہ تیسری گیم 23 کے مقابلے 25 گیندوں سے جیت لی اور اس طرح روس کی قومی والیبال ٹیم کے مقابلے میں ایرانی ٹیم نے فتح حاصل کرکے اپنے گروپ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

News Code 1891420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =