بلاول بھٹو اور مریم نواز کا حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کے خلاف جدوجہد پر اتفاق اور میثاق جمہوریت کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کے خلاف جدوجہد پر اتفاق اور میثاق جمہوریت کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی دعوت پر ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں کی جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شریک ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضی، اور مصطفیٰ نواز کھوکھر موجود ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب سمیت رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق، محمد زبیر اور پرویز رشید بھی موجود ہیں۔ملاقات میں دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئین کی سربلندی اور جمہوریت ہی ملک کو آگے لےجاسکتی ہے۔انہوں نے بجٹ منظور نہ ہونے اورمل کر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں کا موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دی تھی جسے بلاول نے قبول کیا تھا۔

News Code 1891417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =