مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوغان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیے۔اطلاعات کے مطابق ترک صدر طیب اردوغان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازع ہے،مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے بعد حل ہو سکتا ہے۔

ترکی کے صدر طیب اردوغان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
News Code 1891413
آپ کا تبصرہ