نیب کی نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی مخالفت کردی

پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کردی۔ نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست پر نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی مخالفت کر دی۔نیب نے نواز شریف کی درخواست ضمانت پر 13 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ نواز شریف کی صحت ایسی تشویشناک نہیں، ان کی درخواست ہارڈ شپ کے اصول پر پورا نہیں اترتی۔نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر نے نواز شریف کی کسی قسم کی سرجری تجویز نہیں کی، ان کی چھ ہفتے کی ضمانت ختم ہونے کے بعد کوئی نیا ٹیسٹ ریکارڈ پر نہیں، میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔

News Code 1891389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =