صدر حسن روحانی تاجیکستان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی قرقیزستان میں شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کرنے کے بعد تاجیکستان پہنچ گئے ہیں ، جہاں وہ سیکا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک میں شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کرنے کے بعد تاجیکستان پہنچ گئے ہیں ، جہاں وہ سیکا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ صدر حسن روحانی دارالحکومت دوشنبہ میں ایشیا میں اعتماد اور گفتگو پر مبنی پانچویں کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ صدر حسن روحانی اس کانفرنس میں بعض عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران، قزاقستان، افغانستان، پاکستان، جنوبی کوریا، چين، روس، ہندوستان، فلسطین، قرقیزستان، منگولیا،  ازبکستان ، تاجیکستان ، آذربائیجان اور تھائی لینڈ سیکا تنظیم کے ارکان میں شامل ہیں۔

News Code 1891371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =