کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 2 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسندوں کو گولیاں مار کرہلاک کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسندوں کو گولیاں مار کرہلاک کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 مزید علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کردی  اورانٹرنیٹ سروس اور موبائل سروس بند کردی گئیں۔ انتظامیہ نے سری نگر سے بانیہال کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس بھی بند کردی ۔

News Code 1891363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =