حیدر آباد میں سیشن کورٹ کے سامنے فائرنگ سے 2 بھائی قتل کردئے گئے

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں سیشن کورٹ کے سامنے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پیشی پر آنے والے 2 بھائیوں کو قتل اور ان کے رشتہ دار کو زخمی کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں سیشن کورٹ کے سامنے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پیشی پر آنے والے 2 بھائیوں کو قتل اور ان کے رشتہ دار کو زخمی کر دیا۔ علاقہ سیری سے تعلق رکھنے والے 2 بھائی علی محمد اور معشوق علی حاجانو آج صبح ایک مقدمے کی سماعت پر پیشی کے لیے سیشن کورٹ کے سامنے پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بھائی اور ان کا ایک رشتہ دار گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل علی محمد اور معشوق علی جانبر نہ ہو سکے،زخمی کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

News Code 1891362

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =