جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے ایک اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکار چیک پوسٹ کے لیے پانی کا پائپ ٹھیک کرنے گیا کہ راستے میں دھماکہ ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی ایازالدین کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لاچی کوہاٹ سے ہے۔

News Code 1891348

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =