کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے حملے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 5 فوجی اہلکار ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا جب کہ جوابی فائرنگ سے ایک علیحدگی پسند حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 5 فوجی اہلکار ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا جب کہ جوابی فائرنگ سے ایک علیحدگی پسند حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، علیحدگی پسندوںنے  فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینکے۔

حملے کی زد میں آکر2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 3 نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا، ایک اہلکار شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے، فائرنگ سے سیکیورٹی فورس کی حفاظت پر مامور اننت ناگ تھانے کے ایس ایچ او ارشد ملک بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورس کے قافلے پر حملہ کرنے والے دو ملزمان میں سے ایک جوابی فائرنگ میں مارا گیا جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

News Code 1891312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =