ایرانی صدر کا سعد آباد محل میں جاپان کے وزیر اعظم کا باقاعدہ استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں جاپان کے وزیر اعظم شینزوآبے کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں جاپان کے وزیر اعظم شینزوآبے کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے جبکہ گراؤنڈ میں موجود دستے نے سلامی پیش کی ۔ جاپانی وزیر اعظم کےسرکاری استقبال کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی اورشینزوآبے کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ۔ جاپان کے وزير اعظم ایران کے روحانی پیشوا رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے واضح رہے کہ جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پرآج سہ پہر کو تہران پہنچے،جہاں مہر آباد ایئر پورٹ پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ان کا استقبال کیا۔

News Code 1891311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =