نیویارک میں کثیرالمنزلہ عمارت کی چھت پر ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

نیویارک میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت کی چھت پر ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا جب کہ چھت پر آگ بھڑک اُٹھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت کی چھت پر ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا جب کہ چھت پر آگ بھڑک اُٹھی۔اطلاعات کےمطابق نیویارک میں آسمان کو چھوتی بلند و بالا 54 منزلہ عمارت کی چھت پر اچانک ایک ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا جب کہ ہیلی کاپٹر کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

عمارت کی چھت پر ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ سے عمارت کے اوپری منزلیں لرز گئیں اور عمارت کا سکیورٹی الارم بجنے لگا، صورت حال سے بے خبر رہائشی عمارت سے باہر نکل آئے، عمارت اور رہائشی مکمل طور محفوظ ہیں۔

نیویارک پولیس نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے سڑک کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا جب کہ امدادی کام کے لیے ریسکیو اداروں اور فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا۔  ہیلی کاپٹر کی جانچ پڑتال کے لیے ماہرین کی ٹیم پہنچ گئی۔ شہریوں کو لینڈنگ سے قبل سائرن کی آوازیں سنائی دی تھیں۔

News Code 1891289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =