بھارتی فضائیہ کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا

بھارتی فضائیہ نے ایک ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے اپنے جنگی طیارے AN-32 کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے ایک ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے اپنے جنگی طیارے AN-32 کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر بتایا کہ 3 جون کو لاپتہ ہونے والے جنگی طیارے AN-32 کا ملبہ اروناچل ریاست کے شمالی علاقے لیپو سے 16 کلومیٹر کی دوری پر مل گیا ہے۔ لڑاکا طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن 8 روز سے جاری تھا جس میں 4 ہیلی کاپٹرز اور ایک طیارے نے حصہ لیا تھا جب کہ علاقہ مکینوں اور فوجی اہلکاروں کی مدد بھی لی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جنگی طیارے میں ایک ونگ کمانڈر، 4 فلائٹ لیفٹیننٹ، ایک اسکواڈرن لیڈر اور 7 ایئرمین سوار تھے اور تمام ہی افرادکے حادثے میں ہلاک ہونے کے امکانات قوی ہیں۔

News Code 1891288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =