ہنگری میں ڈوبنے والی سیاحوں کی کشتی سے مزید 4 لاشیں برآمد

ہنگری میں ڈوبنے والی سیاحوں کی کشتی سے مزید 4 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے اور 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہنگری میں ڈوبنے والی سیاحوں کی کشتی سے مزید 4 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے اور 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہنگری میں گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو بحری جہاز اور جنوبی کوریا کے سیاحوں کی کشتی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی تھی۔ کشتی میں جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 13 سیاح، 3 گائیڈز اور جہاز کے عملے کے 2 اراکین شامل ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا تھا جب کہ 7 لاشیں بھی نکالی گئی تھیں اور آج ایک سرچ آپریشن کے دوران کشتی کو سمندر کی تہہ سے نکالا گیا تو کشتی کے اندر مزید 4 لاشیں مل گئی ہیں۔

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ مزید 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم لاشوں کے ملنے کی امیدیں دم توڑتی جارہی ہے۔

News Code 1891287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =