امریکہ اور جاپان کے سربراہان کی ایران کے متعلق ٹیلیفون پر گفتگو

جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے کے دورہ ایران سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے نے ٹیلیفون پر ایران کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جاپان کے قومی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے کے دورہ ایران سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے نے ٹیلیفون پر ایران کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی اور جاپانی سربراہان کے درمیان گفتگو کو ذرائع ابلاغ میں شائع نہیں کیا گیا البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی میں کشیدگی کو ختم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ہوگا۔ واضح رہے کہ جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے کل بدھ کے دن تین روزہ دورے پر ایران پہنچ رہے ہیں۔

News Code 1891270

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =