سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی صوبہ ضالع پر بمباری/ 2 بچے شہید

سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے صوبہ ضالع پر سعودی عرب کے جنگی یطاروں کی تازہ ترین بمباری میں 2 معصوم بچے شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے صوبہ ضالع پر سعودی عرب کے جنگی یطاروں کی تازہ ترین بمباری میں 2 معصوم بچے شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ضالع میں و اقع الجبب علاقہ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 2 یمنی معصوم بچے شہید ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کی مجرمانہ اور بہیمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1891269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =